Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے جدہ میں پاکستانی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ملاقات

غزہ سمیت علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو جدہ میں پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق  فلطسینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت پراسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل کے 21 ویں غیرمعمولی اجلاس کے دوران یہ ملاقات کی گئی۔

 شامی وزیرخارجہ اسعد الشیبانی نے بھی  فیصل بن فرحان سے ملاقات کی۔(فوٹو: ایس پی اے)

وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات، انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ، خاص طور پرغزہ سمیت علاقائی و بین الاقوامی صورتحال اور اس سے نمٹنے کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں عراق کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ ڈاکٹر فواد محمد حسین، الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عطاف، مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر العاطی اور شام کے وزیرخارجہ اسعد الشیبانی نے بھی ملاقات کی۔
قبل ازیں جدہ میں او آئی سی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیاں دو ریاستی حل کے حصول کی بین الاقوامی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔ 

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے  اجلاس کے دوران ملاقاتیں کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ’ مزید ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر رہے ہیں، جن ممالک نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔‘
انہوں نے 1967 کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے مملکت کی غیرمتزل حمایت کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
اس موقع پر وزیرخارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور شہزادہ مصعب بن محمد الفرحان اور ڈاکٹر منال رضوان بھی موجود تھیں۔

 

شیئر: