Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی رائل ایئر ڈیفنس فورسز کے تیسرے یونٹ نے تھاڈ میزائل سسٹم کا تربیتی پروگرام مکمل کرلیا

جولائی میں تھاڈ ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم کے لیے پہلی کمپنی لانچ کی تھی۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی رائل ایئرڈیفنس فورسز کے تیسرے یونٹ نے تھاڈ ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم کا تربیتی پروگرام مکمل کیا ہے۔
 ایل پاسو، ٹیکساس میں واقع فورٹ بلیس میں کئی ہفتوں کی خصوصی تربیت کے بعد ٹرمینل ہائی الٹیوڈ ایریا ڈیفنس سسٹم ( تھاڈ) کو چلانے کی صلاحیت رکھنے والے تیسرے یونٹ نے گریجویشن کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق آپریشن اور مینٹینس کے عملے کو ڈیفنس سسٹم استعمال کرنے کی تربیت دی گئی جو دنیا جدید ترین میزائل ڈیفنس ٹیکنالوجی میں سے ایک اورمملکت کے دفاعی نظام کا اہم حصہ ہے۔
گریجویٹس نے مینوفیچرنگ ماہرین اور امریکی فورسز کے تعاون سے تیکنیکی اور آپریشنل تربیت، وار سمولیشن اور جدید فیلڈ مشقوں سمیت کئی پروگراموں کی ایک رینج مکمل کی ہے۔
یہ تربیتی پروگرام  فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے اورسعودی وژن 2030 کے مطابق جنگی تیاریوں کو بہتر بنانے کےلیے وزارت دفاعی کی حکمت عملی کے مطابق ہے۔
یاد رہے اس سال جولائی میں سعودی عرب نے جدہ میں ایک تقریب کے دوران تھاڈ ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم کے لیے پہلی کمپنی لانچ کی تھی۔

 آپریشن اور مینٹینس کے عملے کو ڈیفنس سسٹم استعمال کرنے کی تربیت دی گئی (فوٹو: ایکس اکاونٹ)

تھاڈ ڈیفنس سسٹم کا مقصد ایئر ڈیفنس فورسز کی تیاری کو بڑھانا فضائی حدود اور اہم تنصیبات کی حفاظت کے لیے ان کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے اس سے مملکت کے سٹرٹیٹجک مفادات کی سیکورٹی میں مدد ملتی ہے۔
 تھاڈ سسٹم  کے ذریعے مختصر اور درمیانے فاصلے تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل کو اس وقت مار گرایا جا سکتا ہے جب وہ اپنی پرواز کے آخری مرحلے میں ہوتا ہے۔
میزائل داغے جانے کی صورت میں تھاڈ کا راڈار سسٹم فوری طور پر اس کا پتا لگا لیتا ہے۔

 

شیئر: