سعودی طلبا کی ٹیم انڈیا ممبئی میں منعقدہ انٹرنیشنل ایسٹرونومی، ایسٹرو فزکس اولمپیارڈ 2025 میں تین اعزازات حاصل کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطبق ممبئی میں 11 سے 21 اگست تک جاری رہنے والے اولمپیارڈ میں 64 ملکوں کے 320 طلبا نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی ٹیم انٹرنیشنل اسٹینڈرڈز اولمپیارڈ 2025 میں شرکت کرے گیNode ID: 893213
یہ اقدام کنگ عبدالعزیز اینڈ کمپینیئنز فاؤنڈیشن فار گفٹڈنیس اینڈ کریٹیویٹی(موھبہ) نے وزارت تعلیم اورسعودی سپیس ایجنسی کے اشتراک سے مکمل کیا جو سائنس، ٹیکنالوجی، انجیئرنگ اورمیتھس میں نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو فروغ دینے کےلیے ایک غیرمنافع بخش ادارہ ہے۔
اس سال پانچ طلبا کو ایک سال کے دوران انتہائی سخت انتخابی مراحل کے بعد سعودی عرب کی نمائندگی کےلیے منتخب کیا گیا تھا۔
سعودی عرب نے گزشتہ سال پہلی مرتبہ اس اولمپیارڈ میں شرکت کی اور تین کانسی کے تمغے حاصل کیے، دوسرے سال بھی تین تمغے حاصل کیے۔ مجموعی طور پر ایک چاندی، تین کانسی کے تمغے اور دو سرٹیفکیٹس آف میرٹ شامل ہیں۔
اولمپیارڈ 20 برس سے کم عمر کے مڈل اور ہائی سکول کے طلبا کے لیے ایک سالانہ بین الاقوامی سائنسی مقابلہ ہے۔ اس کا آغاز 2007 میں تھائی لینڈ میں ہوا تھا۔