Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جہاز کے عملے پر ’قاتلانہ حملہ‘ ، انڈین فوجی افسر پر  پانچ برس کی پابندی عائد

سول ایوی ایشن کی وزارت کے نام خط میں واقعے کو اپنے عملے پر ’قاتلانہ حملہ‘ قرار دیا ہے (فوٹو: و یڈیو گریب)
 انڈیا کے ایک سینیئر فوجی آفیسر کا نام سپائس جیٹ ائیرلائن کے عملے پر مبینہ حملے کے بعد فضائی کمپنی نے پانچ سال کے لیے نو فلائی لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز نے اس واقعے سے باخبر دو عہدے داروں کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ’سٹاف پر تشدد کرنے والے مسافر کو ’بے قاعدہ شخصیت‘ قرار دے دیا گیا ہے۔
ایک عہدے دار نے بتایا کہ ’اب یہ فوجی آفیسر پانچ برس تک سپائس جیٹ کی کسی بھی ڈومیسٹگ یا انٹرنیشنل فلائٹ میں سفر نہیں کر سکیں گے۔‘
دوسرے عہدے دار نے بتایا کہ ’یہ فیصلہ سول ایوی ایشن کے قواعد (سی اے آر) کے تحت قائم ہونے والی کمیٹی نے کیا۔‘
اس واقعے کے بعد لیفٹننٹ کرنل کے عہدے پر فائز مسافر کے خلاف بھارتیا نیایا سنہیتا (بی ایس ایس) کی دفعہ 115 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔
یہ فوجی آفیسر کشمیر میں تعینات ہیں۔
سپائس جیٹ نے سول ایوی ایشن کی وزارت کو لکھے گئے خط میں اس واقعے کو اپنے عملے پر ’قاتلانہ حملہ‘ قرار دیا ہے۔

 

شیئر: