Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض گلوبل سمپوزیم میں ڈیجیٹل ریگولیشن کے مستقبل کا تعین

ڈیجیٹل گورننس کو تشکیل دینے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اگلے ہفتے ’گلوبل سمپوزیم فار ریگیولیٹرز‘ کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں 190 سے زیادہ ممالک کے مندوبین، ڈیجیٹل ضابطوں کے مستقبل پر بات چیت کریں گے۔
عرب نیوز کے مطابق اس سمپوزیم کا موضوع ’ریگیولیشن فار سسٹینیبل ڈیویلپمنٹ‘ ہے اوراس ایونٹ کی میزبانی، سعودی عرب کا ’کمیونیکیشنز، سپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن‘، اقوامِ متحدہ کے ادارے ’انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین‘ کے ساتھ مل کر رہا ہے۔
گفتگو کے موضوعات میں ’آرٹیفیشل انٹیلی جینس‘، ’سکستھ جنریشن نیٹ ورکس‘ اور ’ٹیرسٹریل اور نان ٹیرسٹریل سسٹمز‘ شامل ہیں۔
سرکاری عہدیداروں کا کہنا ہے  یہ سمپوزیم، عالمی سطح پر ڈیجیٹل گورننس کو تشکیل دینے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
جدت اور اختراع پسندی بڑھانے، صارفین کو محفوظ رکھنے اور ڈیجیٹل تقسیم کو روکنے کے ساتھ ساتھ اقوامِ متحدہ  کے پائیدار ترقی کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے عمل میں ریگیولیٹر کا کرادر بہت اہمیت کا حامل ہو گا۔
یہ ایونٹ ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب اقوامِ متحدہ کے ’آئی ٹی یو ڈیجیٹل ریگیولیشن نیٹ ورک بورڈ‘ میں اپنی تعیناتی کے بعد سعودی عرب، عالمی سطح پر ایک ڈیجیٹل رہنما کی حیثیت حاصل کر رہا ہے۔
مملکت میں گزشتہ برس انٹرنیٹ کا استعمال 99 فیصد تک پہنچ گیا تھا۔
ریاض میں ہونے والا سمپوزیم، شرکا کی رائے اور سیشن کی سفارشات کے بعد ایک قرارد کے ساتھ اختتام کو پہنچےگا جس میں ڈیجیٹل زمانے کے بعد نافذ عمل، انضباطی قواعد کے اہم ترین حصوں کا اعلان کیا جائے گا۔

 

شیئر: