Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سفارتکاری میں خواتین کے عالمی دن پر ریاض میں سمپوزیم

سمپوزیم میں سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر الخریجی نے بھی شرکت کی(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت خارجہ نے پرنس سعود الفیصل انسٹی ٹیوٹ ڈپلومیٹک سٹڈیز میں سفارتکاری میں خواتین کا عالمی دن منانے کےلیے ایک سمپوزیم کا اہتمام کیا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی ،خاتون سفارتکاروں اور متعدد ملکوں کے سفیروں نے سپموزیم میں شرکت کی۔
سعودی نائب وزیر خارجہ نے ڈپلومیٹک کور میں خواتین کو با اختیار بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ’سعودی قیادت اور وژن 2030 کے فریم ورک کے تحت اس شعبے میں ہونے والی کامیابیوں کو اجاگر کیا‘۔
انہوں نے کہا ’آج سعودی خواتین سفیر ہیں، بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں میں رہنما ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر مذاکرات کار ہیں اور بین الاقوامی مشنوں میں قوم کی نمائندگی کرتی ہیں‘۔
سپموزیم میں کئی اہم موضوعات کا احاطہ کیا گیا جن میں سفارتی کیئریر میں خواتین کی سپورٹ کےلیے اقدامات، تبدیلی کی سپورٹ میں مردوں کا کردار، سفارتکاری میں خواتین کی منفرد خصوصیات شامل ہیں۔
کثیرالجہتی فورمزمیں خواتین کی شرکت، موجودہ اور مستقبل کے چیلنجز کا سامنا کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سمپوزیم میں سعودی سفیروں، سفارتی کور کے ارکان، وزارت خارجہ کے اہلکاروں اور متعدد سرکاری اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

 

شیئر: