سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو روم میں اٹلی کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ انتونیو تاجانی سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں سعودی، اطالوی تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تمام علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز کے حوالے سے کام جاری رکھنے اور ہم آہنگی کی اہمیت پر بھی بات کی۔

خصوصا غزہ سمیت تنازعات کے خاتمے اور پرامن حل کے حصول کے ساتھ غزہ کی پٹی میں بین الاقوامی میکنزم کے تعاون سے ریلیف اور ہیومینٹیرین ایڈ کی ترسیل سے متعلق تمام اقدامات کی سپورٹ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے یوکرینی بحران کو پرامن طریقوں سے حل کرنے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اطالوی وزیر خارجہ نے بحران کا حل تلاش کرنے کے لیے روس اور امریکہ کے موقف کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے حوالے سے مملکت کی کوششوں کی تعریف کی۔
