Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو ریاستی حل ہی خطے میں امن کا واحد راستہ ہے: سعودی وزیر خارجہ

غزہ میں فوری جنگ بندی کے حوالے سے اٹلی کے موقف سے متفق ہیں۔ (فوڈو: اے پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزدہ فیصل بن فرحان نے مغربی کنارے میں اسرائیل کے مسلسل حملوں کی شدید مذمت کی ہے ۔
جمعرات کو روم میں پریسں بریفنگ میں ان کا کہنا تھا’ ہم غزہ میں فوری جنگ روکنے کی اہمیت کے حوالے سے اٹلی کے موقف سے متفق ہیں۔‘
یاد رہے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے گزشتہ روز غزہ میں اسرائیل کے میزائل حملے میں پانچ صحافیوں کے مارے جانے کی مذمت اور دو ریاستی حل پر زور دیا تھا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے غزہ میں سیاسی عمل کی راہ ہموار کرنے کی اہمیت کا بھی حوالہ دیا۔
انہوں نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے علاقے میں جانے والی حالیہ کارروائیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’ہم مغربی کنارے میں اسرائیل کے مسلسل حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ دو ریاستی حل پی خطے میں امن کا واحد راستہ ہے۔‘
سعودی وزیر خارجہ نے یوکرینی بحران کے حوالے سے کہا ’سعودی عرب، فریقین کے درمیان بات چیت کے لیے تمام ضروری سپیس فراہم کرتی رہے گی۔‘
العربیہ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے  کہا ’ روس یوکرین بحران کو حل کرنے کی کوششوں کی سپورٹ کرتے ہیں۔‘
یاد رہے شہزادہ فیصل بن فرحان کا اٹلی کا سرکاری دورہ، اطالوی وزیراعظم میلونی کے دورہ سعودی عرب کے آٹھ ماہ بعد ہو رہا ہے۔ اس دورے میں دونوں ملکوں نے اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے دس ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔
سعودی عرب میں اطالوی کمپنیوں کے ریجنل ہیڈ کوارٹر کے لیے 250 لائسنس موجود ہیں۔ ریاض مختلف شعبوں میں روم کے ساتھ شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے۔

 

شیئر: