Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں جمعے کو 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 414 ریال

ایک تولہ سونے کے نرخ 4838 ریال رہے۔ (فوٹو الیوم)
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوچکا ہے جس کے بعد سعودی مارکیٹ بھی اس سے متاثر ہوئی اورجمعہ 29 اگست 2025 کو سونے کے نرخوں میں مزید اضافہ کاروبار کے آغاز سے ریکارڈ کیا گیا۔
الیوم آن لائن کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 414.63 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی قیمت 380.63 ریال تک پہنچ گئے۔
خلیجی ممالک میں سب سے زیادہ 21 قیراط سونے کا استعمال ہے اس کی فی گرام قیمت 362.80 ریال رہی۔
18 قیراط ایک گرام کے نرخ 310.97 ریال، 14 قیراط کی قیمت 242 ریال اور 10 قیراط کے نرخ  172.50 ریال رہے۔
جمعے کو ایک تولہ سونے کے نرخ 4838 ریال، ایک اونس سونے کے نرخ 12900 ریال اور ایک کلو سونا 4 لاکھ 14 ہزار 885 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔
 

 

شیئر: