Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور شامی وزرا کی ڈیجیٹل تعاون کے فروغ کےلیے ملاقات

سٹریٹجک ٹیکناکل پارٹنر شپ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر کمونیکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السواحہ نے پیر کو ریاض میں شامی ہم منصب عبدالسلام ھیکل کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شامی وزیر مواصلات بین الاقوامی سمپوزیم میں شرکت کےلیے اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ سمپوزیم 3 ستمبر تک ریاض میں جاری رہے گا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، انوویشن اور انٹرپرینیورشپ کی سپورٹ اور مشترکہ اقدامات پر بات چیت کی گئی۔
سعودی اور شامی وزرا نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر بھی زور دیا کہ وہ ترقی پذیر ڈیجیٹل معیشت کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں جو پائیدار ترقی کی سپورٹ کرتی ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک ٹیکناکل پارٹنر شپ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 سعودی عرب کی ڈیجیٹل اکانومی، سپیس اور انوویشن ایکوسسٹم کے سینیئر حکام اور ایگزیکٹیو کے ساتھ سعودی شامی بزنس کونسل کے چیئرمین محمد ابو نیان اس موقع پر موجود تھے۔

 

 

شیئر: