Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فائر فائٹنگ سسٹم کی مینٹیننس نہ کرنے پر جرمانہ ہوگا

’فائر فائٹنگ سسٹم، الارم ڈیوائسز اور دیگر سینسر کی روٹین میں مینٹیننس ضروری ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ آگ سے بچاؤ اور سلامتی کے نظام کی مینٹیننس نہ کرنا خلاف ورزی ہے جس پر جرمانہ ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’فائر فائٹنگ سسٹم، الارم ڈیوائسز اور دیگر سینسر کی روٹین میں مینٹیننس ضروری ہے‘۔
محکمہ شہری دفاع نے ایکس پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ ’تفتیشی ٹیموں نے دورے کے دوران کئی اداروں نے سلامتی کے نظام میں سنگین خلاف ورزیاں نوٹ کی ہیں‘۔
’تفتیشی ٹیموں نے فائر فائٹنگ سسٹم کی خرابی پر متعدد اداروں کے خلاف جرمانوں کے علاوہ کارروائی کی ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’تمام ادارے حفاظتی تقاضوں کی سختی سے پابندی کریں تاکہ جان و مال کو محفوظ رکھا جا سکے۔
 

شیئر: