Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ماسکو انٹرنیشنل بک فیئر میں سعودی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا

یہ مملکت کی ادبی اور تخلیقی صلاحیتوں کو پیش کا ایک موقع ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن 3 سے 7 ستمبر تک ماسکو کے انٹرنیشنل بک فیئر میں سعودی عرب کے وفد کی سربراہی کرے گا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  یہ ایونٹ مملکت کے ثقافتی شعبے کی ترقی کو اجاگر  کرے گا۔
کمیشن کے سی ای او عبدالطیف الوصیل نے بتایا’ بک فیئر مملکت کی ادبی اور تخلیقی صلاحیتوں کو انٹرنیشنل آڈینس کے سامنے پیش کرنے کا ایک موقع ہے۔‘
ان کا کہنا تھا’ سعودی لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن’ سعودی مواد کی عالمی رسائی کو بڑھاتے ہوئے ادب، اشاعت اور ترجمے میں تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کررہا ہے۔‘
 ’یہ اقدام مقامی پبلشرز کی سپورٹ کے ساتھ انٹرنیشنل کلچرل فورمز میں سعودی عرب کی موجودگی کو بڑھانے کی وسیع تر کوششوں کا ایک حصہ ہے۔‘
سعودی لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن کمیشن کے اقدامات مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کی سپورٹ کرتے ہیں۔

 

شیئر: