سعودی وزارتِ ثقافت کے تحت فلم کمیشن، ریاض میں 22 سے 25 اکتوبر کے دوران تیسرے ’سعودی فلم کونفیکس‘ کے افتتاح کی تیاری کر رہا ہے۔
اس ایونٹ میں جسے ’اے گیدرنگ دیٹ ٹرانسفارمز دا سین‘ کہا جا رہا ہے، عالمی سینما کے شعبے سے وابستہ مشہور و معروف فلمساز، مقامی اور بین الاقوامی پروڈیوسر اور فلم انڈسٹری کے ماہرین اکٹھے ہوں گے۔
مزید پڑھیں
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گزشتہ ایڈیشنز کی کامیابیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، یہ کونفیکس سعودی فلم انڈسٹری کی ترقی اور نشو و نما کے ساتھ ساتھ اس کے بااختیار بننے کے لیے اپنے متحرک کردار کو مزید مضبوط کرے گا۔
جن انیشٹِیوز پر کام ہو رہا ہے ان میں سرمایہ کاری میں اضافہ، سٹریٹیجک شراکت داریاں، اور سعودی وژن 2030 کے تحت مملکت کی قومی کلچرل حکمتِ عملی سے ہم آہنگ ہونا شامل ہے۔ وژن میں ثقافتی ترقی، اہم ترین ترجیحات میں سے ایک ہے۔
سعودی فلم کونفیکس ایک فعال نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم کی طرح کام کرتے ہوئے بڑے ناموں کو فلمسازی کے ماحولی نظام میں یکجا کرے گا۔
ان میں فلم کی پروڈکشن اور تقسیم کار کمپنیوں سے لے کر تکنیکی سامان کی فراہمی اور لاجسٹک خدمات فراہم کرنے والے، سرمایہ کار اور فنڈنگ کرنے والے ادارے شامل ہیں۔
ایونٹ میں فلم اور پروڈکشن کے مواقع پر خاص طور پر بات ہوگی اور اعلٰی سطح پر مل کر کام کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ مملکت کے فلمی انفراسٹرکچر کو طاقتور بنانے اور اس شعبے سے منسلک سٹاٹ اپس اور کاروباری افراد کو تعاون فراہم کرنے کو بھی نمایاں کیا جائے گا۔
اس ایونٹ میں بین الاقوامی کانفرنسیں ہوں گی جن میں پینل گفتگو اور ورکشاپس کے 30 سیشن ہوں گے جن میں فلم کی فنانسنگ، مواد کی تیاری اور انضباطی فریم ورک پر فوکس کیا جائے گا۔
کونفیکس ایک وسیع نمائش کا اہتمام بھی کرے گا جس میں 130 مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی افراد شریک ہوں گے۔
اس کے علاوہ سٹیک ہولڈر، پروڈکشن کمپنیاں، کرایے پر سامان اور سینما سے متعلق ٹیکنالوجی دینے والے، تقسیم کار اور حکومت اور اس کے سٹریٹیجک شراکت دار بھی ایونٹ میں موجود ہوں گے۔
متعلقہ شعبہ جات سے وابستہ افراد، تعلیمی اداروں، فلم ایسوسی ایشن اور فنڈنگ کے علاوہ سرمایہ کاری کرنے والے بھی کونفیکس کا حصہ ہوں گے۔
کونفیکس کے لیے مقامی اور عالمی کمپنیوں اور حکومتی ریگیولیٹری اداروں کی رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا ہے۔
رجسٹرڈ نمائش کاروں کے پاس موقع ہو گا کہ وہ دورِ حاضر کی جدت اور اختراع اور فلمی صنعت میں مواقع تلاش کرنے اور ایسی سٹریٹیجک شراکت داریوں کے قیام کو لوگوں کے سامنے پیش کریں جن سے مارکیٹ کی ترقی ہو اور مملکت کی عالمی موجودگی میں پائیداری آئے۔
اکتوبر میں ہونے والا کونفیکس اپنے مواد اور سرگرمیوں کو وسعت دے رہا ہے جس سے صنعت کا بڑھتا ہوا معاشی اثر نمایاں ہوگا اور عالمی سٹیج پر سعودی ٹیلنٹ ابھرتا ہوا نظر آئے گا جس سے مسابقت پر مبنی سعودی فلم کے شعبے کے قیام کو مدد ملے گی۔