اتوار 7 ستمبر کو چاند مکمل گرہن ہوگا
’چاند، زمین کے سائے میں چھپ جائے گا، اس کا رنگ سرخی مائل ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
ماہر موسمیات عبدالعزيز الحصينی نے کہا ہے کہ فلکی حساب کے اعتبارسے اتوار 7 ستمبر کی شام چاند گرہن ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اس دن چاند، زمین کے سائے میں پوری طرح چھپ جائے گا۔ اس دوران اس کا رنگ سرخی مائل ہوگا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’تمام عرب ممالک سمیت سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں سے بھی چاند گرہن دیکھا جا سکے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’یہ نایاب فلکیاتی مظاہرہ شائقین فلکیاتی ماہرین اور رصدگاہوں کی خصوصی توجہ کا مرکز ہوگا‘۔