سعودی عرب میں رواں برس کے پہلے چھ ماہ میں ہیومن ریسورسز ڈیولپمنٹ فنڈ سے مستفیض ہونے والے اداروں کی تعداد میں 125 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مینو فیکچرنگ سیکٹر سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا شعبہ ہے۔
اخبار 24 کے مطابق افرادی قوت کے ترقیاتی فنڈ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مالیاتی اور انشورنس کے شعبے میں 124 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
مزید پڑھیں
دیگر شعبے جن میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکشن ، صحت ، سماجی امور، پراپرٹی سیکٹر، تعلیم اور تفریحی شعبوں میں بھی اسی دوران بہتری نوٹ کی گئی۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سال رواں کی پہلی ششماہی میں ترقیاتی فنڈ کی جانب سے جن اداروں کے ساتھ تعاون کیا گیا ان کی تعداد 136 ہزار تک پہنچ گئی جن میں چھوٹے، درمیانے اور مائیکرو 94 فیصد کاروباری ادارے شامل ہیں۔
ترقیاتی فنڈ کی رپورٹ کا مقصد سعودی لیبرمارکیٹ کو بااختیار بناتے ہوئے طویل المدتی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے تاکہ مستقبل میں روزگار کے بہتر مواقع فراہم کیے جاسکیں۔