سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے شروع کی گئی خون عطیہ مہم کے تحت اسلام آباد میں قائم سعودی سفارت خانے میں خون عطیہ دینے کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ کے دوران سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، سفارت خانے کے افسران، عملے کے ارکان اور دیگر افراد نے خون کا عطیہ دیا۔
یہ کیمپ ہلالِ احمر پاکستان کے تعاون سے لگایا گیا، جس میں سعودی سفارت خانے کے میڈیا اتاشی ڈاکٹر نائف العطیبی، ڈائریکٹر میڈیا محمد العلی اور متعدد دیگر افراد نے بھی خون عطیہ کیا۔
اس موقع پر سعودی سفیر نے مہم میں تعاون پر ہلالِ احمر پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
تقریب کے دوران ڈائریکٹر ریڈ کریسنٹ فرزانہ نے سعودی سفارت خانے کی اس انسان دوست کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام قابلِ تحسین ہے اور انسانیت کی خدمت کی ایک عمدہ مثال ہے۔