ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو روسی صدر کا مکتوب موصول
’روسی صدر کا مکتوب دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے حوالے سے ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کو روسی صدر ولادیمیر پوتن کا مکتوب موصول ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مکتوب دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کے حوالے سے ہے۔
ولی عہد کے نام روسی صدر کا مکتوب ریاض میں روسی سفیر سیرجے کوزلوف نے وزارت خارجہ کے سکریٹری برائے بین الاقوامی معاملات ڈاکٹر عبد الرحمن بن ابراہیم الرسی کے حوالے کیا ہے۔
ریاض میں متعین روسی سفیر کے استقبال کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات پر بھی گفتگو کی گئی۔