سعودی عرب اور مشرق وسطی کی لو بجٹ ایئرلائن فلائی ناس نے یکم نومبر سے جدہ اور کویت کے درمیان براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان ہفتے میں تین پروازیں چلائی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
-
فلائی ناس کی ریاض اور ماسکو کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغازNode ID: 892912
سعودی عرب اور کویت کے درمیان ہفتے میں پروازوں کی تعدد بڑھ کر دس ہوجائے گی۔ اس وقت فلائی ناس ریاض اور کویت کے درمیان یومیہ پروزیں چلا رہی ہے۔
سعودی قومی ایوی ایشن حکمت عملی کا مقصد قومی کیریئرز کے ذریعے مملکت کو250 بین الاقوامی مقامات سے جوڑنا، 2030 تک سیاحوں کی تعداد بڑھا کر سالانہ 150 ملین تک لے جانا اور 330 ملین مسافروں کو رہائش کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
فلائی ناس مشرق وسطی کی پہلی لو بجٹ ایئرلائن ہے جو سعودی سٹاک مارکیٹ تداول میں رجسٹرڈ ہے۔ 30 ملکوں میں 70 سے زیادہ ملکی اور بین الاقوامی مقامات کے لیے 139 روٹس آپریٹ کرتی ہے۔
2007 سے اپنے آغاز کے بعد سے دو ہزار سے زیادہ ہفتہ وار پروازیں چلا رہی ہے۔ 80 ملین سے زیادہ مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کرچکی ہے۔