Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برازیلی ڈاکٹر جنہوں نے اسلام قبول کرکے سعودی عرب میں رہنے کا فیصلہ کیا

ڈاکٹر جوزی رونالڈو نے اپنا نام تبدیل کرکے ’فاروق حبیب‘ رکھ لیا ہے (فوٹو: سکرین گریب)
برازیل سے تعلق رکھنے والے ایک نو مسلم ڈاکٹر نے سعودی عرب کے ماحول اور معاشرے سے متاثر ہو کر مملکت میں مستقل رہائش کا فیصلہ کرلیا۔
 العربیہ کے مطابق برازیلی ڈاکٹر جوزی رونالڈو جو راہ حق کی تلاش میں مملکت پہنچے تھے یہاں آکر اپنا نام تبدیل کرکے ’فاروق حبیب‘ رکھ لیا۔
نومسلم ’فاروق حبیب‘ نے بتایا  ’15 برس میڈیکل ایمرجنسی وارڈ میں گزارے بعدازاں 8 سال انتہائی نگہداشت کے یونٹ میںخدمات انجام دیں۔‘
ان کا کہنا تھا  ’دل کو سکون نہیں مل رہا تھا، اندر سے کوئی طلب تھی کہ حقیقی مذہب کو تلاش کروں اور یہی تلاش مجھے مملکت لے آئی۔‘
’یہاں آکر دل کی دنیا پرسکون ہو گئی اور اسلام قبول کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جس دن حقیقت کو تسلیم کیا وہ لمحہ میرے لیے باعث سکون تھا۔‘
مملکت کے بارے میں فاروق حبیب کا کہنا تھا ’ یہاں آکر مجھے ایک لمحے کےلیے بھی اجنبیت کا احساس نہیں ہوا ، جہاں بھی جاتا لوگ مجھے قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے۔‘
ان کا کہنا تھا ’میں نے اپنا لباس بھی بدل لیا، مجھے عربی لباس بہت اچھا لگتا ہے یہ آرام دہ اور اچھا ہے۔‘
فاروق حبیب کے میزبان جاسر الخمسان نے بتایا ’ مدینہ منورہ کے ایک ہوٹل میں ان سے ملاقات ہوئی تھی جب میں نے انہیں حائل آنے کی دعوت دی تو وہ فورا تیار ہو گئے اور اب میرے مہمان ہی نہیں بلکہ بھائی ہیں۔‘

 

شیئر: