Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: زیرتعمیرعمارتوں سے سامان چرانے والا گروہ گرفتار

ملزمان چوری کی وارداتوں میں مسروقہ گاڑی استعمال کرتے تھے (فوٹو، ٹوئٹر)
ریاض میں زیر تعمیر عمارتوں سے سامان چوری کرنے والے10 تارکین کو گرفتار کرلیا گیا ہےـ
ریجنل پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ریاض میں زیر تعمیر عمارتوں سے سازوسامان چوری کرنے والے 10 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیا- 
ایس پی اے کے مطابق الکریدیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان میں  4 کا تعلق شام، 4 کا بنگلہ دیش اور 2 کا فلسطین سے ہے- 
الکریدیس نے توجہ دلائی کہ انہوں نے زیر تعمیر عمارتوں سے تعمیراتی سامان چوری کیا تھا- واردات میں مسروقہ گاڑیاں استعمال کی گئی تھیں- 
الکریدیس نے بتایا کہ غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرکے ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا-

شیئر: