Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پوائنٹ آف سیل ٹرانزیکشنز میں گزشتہ ہفتے 12 فیصد کمی

دوسرے نمبر پر جدہ رہا جہاں ادائیگیاں 1.849 ارب ریال تھیں۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی مرکزی بینک ’ساما‘ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے صارفین کی جانب سے پوائنٹ آف سیل ٹرانزیکشنز میں 12 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
العربیہ نیوز کے مطابق سعودی سینٹرل بینک کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیبیٹ اور کریڈیٹ کارڈز کے ذریعے صارفین کی جانب سے مملکت کی سطح پر گزشتہ ہفتے 13.108 ارب ریال خرچ کیے گئے جبکہ اس سے قبل والے ہفتے میں ہونے والے اخراجات 14.946 ارب ریال تھے۔
اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے بینک کارڈز کے ذریعے صارفین کی جانب سے ہونے والی ادائیگیوں کے تناسب میں 4.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جو کہ مجموعی طورپر 231.06 ملین ٹرانزیکشنز رہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے صارفین کی جانب سے بینک کارڈز کے ذریعے کی جانے والی ادائیگیوں میں ریاض سرفہرست رہا جہاں مجموعی طورپر 4.65 ارب ریال خرچ کیے گئے۔
دوسرے نمبر پر جدہ رہا جہاں ہونے والی ادائیگیاں 1.849 ارب ریال تھیں جبکہ دمام تیسرے نمبر پر رہا جہاں 663.98 ملین ریال کی ادائیگیاں کی گئیں۔
مکہ مکرمہ میں بینک کارڈز کے ذریعے ہونے والی ادائیگیاں 506.1 ارب ریال تھی جبکہ مدینہ منورہ میں 496.2 ارب ریال کی ادائیگیاں کی گئیں۔
سب سے زیادہ اخراجات کھانے اور مشروبات کی مد میں ہوئے جو 1.96 ارب ریال تھے جبکہ ہوٹل اور کافی شاپس پر کیے جانے والے اخراجات 1.57 ارب ریال کے رہے۔
پیٹرول اسٹیشنز پر صارفین نے 1.02 ارب ریال خرچ کیے جبکہ ذرائع نقل و حمل پر صارفین کی جانب سے 966.77 ارب ریال خرچ کیے گئے۔

 

 

شیئر: