سعودی وزارت افرادی قوت اور سماجی ترقی نے یوم وطنی پر پرائیوٹ اور نان پرافٹ سیکٹر میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق کے وزارت کے بیان میں کہا گیا کہ پیر 23 ستمبر 2024 کو یوم وطنی کی تعطیل ہوگی۔
سعودی عرب میں قومی دن پرچھٹی دی جاتی ہے۔ ہر سال 23 ستمبر کو مملکت میں قومی دن منایا جاتا ہے۔
وزارت کا کہنا ہے یہ قانون محنت کے ایگزیکٹیو ریگولیشنز کے آرٹیکل 24 کے مطابق ہے اور ہر آجر کو اس پر عمل کرنا چاہیے۔