Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

63 واں سعودی طیارہ غزہ متاثرین کے لیے امداد لے کر مصر پہنچ گیا

امدادی طیارے میں غذائی اشیا پر مشتمل فوڈ باسکٹس شامل ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے فلسطینی عوام کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے غزہ متاثرین کے لیے بھیجا گیا۔
63 واں امدادی طیارہ جمعے کو مصر کے شہر العریش انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گیا۔
یہ امداد غزہ کی پٹی میں شدید قحط سالی اور خراب حالات زندگی سے دوچار فلسطینی عوام کی مدد کے لیے بھیجی گئی ہے۔
امدادی طیارے میں غذائی اشیا پر مشتمل فوڈ باسکٹس شامل ہیں جو فلسطینی ضرورت مندوں میں تقسیم کی جائیں گی۔
یہ امدادی کارروائی سعودی وزارت دفاع اور قاہرہ میں سعودی سفارتخانے کے تعاون سے انجام دی گئی ہے۔

 

 

شیئر: