Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی متاثرین کے لیے شاہ سلمان مرکز کی امدادی مہم جاری

مرکز کی جانب سے 61 واں طیارہ مصر کے العریش ہوائی اڈے پر پہنچ گیا(فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے فلسطینی متاثرین کے لیے امدادی مہم جاری ہے۔ مرکز کی جانب سے 61 واں طیارہ امدادی سامان لے کر جمہوریہ مصر کے العریش انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز کے تحت فلسطین میں جاری جنگ کے اولین روز سے ہی امدادی اشیا کی ترسیل کی مہم شروع کی گئی تھی۔
امدادی مہم کا مقصد جنگ سے متاثر ہونے والے فلسطینی بھائیوں کو ان مشکل لمحات میں تنہا نہ چھوڑنا اور ان کی ضروریات کو حتی المکان پورا کرنا ہے۔
مہم کے تحت سعودی عرب سے 61 واں طیارہ جمعہ کے روز امدادی سامان لے کر مصر پہنچ گیا جہاں مصری وزارت دفاع اور سعودی عرب کے سفارتخانے کی ٹیموں نے امدادی سامان وصول کیا بعدازاں سامان کواپنی نگرانی میں غزہ پٹی میں متاثرین کے لیے روانہ کیا جائے گا۔
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے ارسال کیے جانے والے امدادی سامان میں اشیائے خورونوش کے علاوہ دیگر ضروری اشیا بھی شامل ہیں ۔

شیئر: