الجوف ریجن میں پہلی مرتبہ دو بچوں کے دل کا پیچیدہ آپریشن کامیاب
الجوف ریجن میں پہلی مرتبہ دو بچوں کے دل کا پیچیدہ آپریشن کامیاب
ہفتہ 20 ستمبر 2025 19:26
ان کیسز میں انتہائی تجربہ کاری اور اعلی مہارت درکار ہوتی ہے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے الجوف ریجن میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے دو بچوں کے دل کا پیچیدہ اورحساس آپریشن کامیابی مکمل کیا ہے۔ دونوں بچوں کے دل میں پیدائشی طور پر نقص تھا۔
سبق نیوز کے مطابق بچوں کے دل کا آپریشن الجوف ریجن کی کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی اور ریجنل صحت ادارے کی میڈیکل ٹیموں نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔
پہلے کیس میں ایک بچے کے دل کے اوپری خانے میں سوراخ تھا جبکہ دوسرے میں دل کی شریان کھلی ہوئی تھی۔
الجوف ریجن کی طبی ٹیم ہرطرح کے پیچیدہ آپریشن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ (فوٹو: سبق)
میڈیکل سائنس میں دونوں کیسز میں انتہائی تجربہ کاری اور اعلی مہارت درکار ہوتی ہے۔
الجوف ریجن کی طبی ٹیم نے یہ ثابت کیا کہ وہ ہرطرح کے پیچیدہ آپریشن کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ٹیم کی قیادت کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے پروفیسر احمد سعید ازھر اور ڈاکٹر زاھرفیصل نے کی جبکہ دوسری جانب کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹرعلی الطلحی اور ڈاکٹر سامی محجوب تھے۔