Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ میں پتھروں سے بنی قدیم عمارتیں جو ’ماضی کو حال سے جوڑتی‘ ہیں

الباحہ ریجن میں پتھروں کی تعمیرات سعودی ریاست کی ابتدائی ادوار کی یاد کو تازہ کرتی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے (ایس پی اے) کے مطابق ریجن میں آج بھی پتھروں سے بنی قدیم عمارتیں اور فصیلیں موجود ہیں جو معاشرتی تنظیم اور یکجہتی کی علامت ہیں۔
پتھروں سے بنی یہ عمارتیں سروت اور تھامہ پہاڑ کی چوٹیوں پر موجود ہیں، جنہیں علاقے کی آب و ہوا اور ماحول کے مطابق تعمیر کیا گیا تھا۔

ان عمارتوں کی تعمیر کے لیے علاقے میں پائے جانے والے پتھروں کا استعمال کیا گیا جو روایتی فنِ تعمیر کی پائیداری کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
ذی عین نامی تاریخی قصبہ ان پتھروں کی عمارتوں کے حوالے سے غیرمعمولی شہرت رکھتا ہے۔ یہاں بنے مکان پہاڑی ڈھلوانوں پر انتہائی مہارت سے اس انداز میں تعمیر کیے گئے کہ زرعی علاقے مکینوں کے سامنے رہیں۔

الاطاولہ قصبہ بھی اپنے روایتی فن تعمیر کا امین ہے۔ یہاں بنے مکانات کے ڈیزائن پرائیوسی کے ساتھ سماجی رابطے کے حوالے سے انتہائی منفرد ہیں۔
بن رقوش کا محل اس زمانے میں امن اور ادارہ جاتی فصیل کے طور پر کام کرتا تھا جو نظام کو مستحکم رکھنے کے لیے نہایت اہم تھا۔
مملکت کے یوم تاسیس کے موقع پر ان قدیم تعمیراتی نشانیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا جا رہا ہے جو ماضی کو حال سے جوڑتی ہیں۔

 

شیئر: