Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اثرا‘ نے سعودی قومی دن کے لیے تقریبات کے شیڈول کا اعلان کر دیا

اثرا کا چھ روزہ پروگرام سعودی عرب کے ثقافتی تنوع کو نمایاں کرے گا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی عرب کے الشرقیہ ریجن میں’کنگ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر‘ (اثرا) کی عمارت آئندہ چند دنوں میں بھرپور توجہ حاصل کرے گی جہاں 22 سے 27 ستمبر تک یوم الوطنی منانے کے لیے مختلف پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق یہ ثقافتی مرکز جس کی بنیاد ظھران میں ہے، آرٹس، کلچر اور تفریح کے ایک پُرجوش اور اثر انگیز منزل میں تبدیل ہو جائےگا۔
اس پروگرام میں موسیقی کی پرفارمینس ہوں گی، انٹرایکٹیو مشینیں، ورکشاپس، فلمیں اور خاندان دوست سرگرمیوں کا بندوبست بھی ہوگا۔
مقامی افراد اور دیگر مقامات سے یہاں آنے والوں سے کہا گیا کہ وہ گھروں کے اندر اور باہر سرگرمیوں میں حصہ لیں اور دھوم دھام سے خوشی منائیں۔
سبز اور سفید رنگ کے لباس جو سعودی ریجن کا قومی لباس بھی ہے، پہنے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے لیکن اس لباس کو پہننا لازمی قرار نہیں دیا گیا۔
اثرا کا چھ روزہ پروگرام سعودی عرب کے ثقافتی تنوع کو مملکت کی میراث، فن اور موسیقی کے ذریعے لوگوں کے لیے نمایاں کرے گا۔
یہاں آنے والے ’سعودی ایمبلیم آرکائیو‘ (سعودی عرب کے علامتی نشان) اور ’فرام بین ٹو کپ‘ (سعودی کافی) جیسی نمائشوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے اور قومی شناخت اور کافی کی روایت کا پُرجوش انداز میں مزا لیں گے۔

اثرا میں داخلہ مفت ہوگا لیکن کچھ ایونٹس کے لیے ٹکٹ خریدنے ہوں گے (فوٹو: ایس پی اے)

انٹرایکٹِو تجربات میں ’سعودی ٹائم کیپسول‘ شامل ہے اور یہاں آنے والوں کو دعوت دی جائے گی کہ وہ اپنے پیغامات ریکارڈ کراوئیں اور تصویریں جمع کرائیں جنھیں محفوظ کر دیا جائے گا اور پانچ برس بعد لوگوں کے سامنے چلایا اور دکھایا جائے گا۔
میوزک کی نمائش جن میں ’ڈائیلاگ آف ٹیونز‘ شامل ہے، جو ’عود‘ کی طرف توجہ مبذول کرائے گا جو گٹار سے ملتا جلتا ایک کلاسیکی عربی ساز ہے۔ اس کے علاوہ اثرا کے باغات میں آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
فیملیز کے لطف اندوز ہونے کے لیے ’چلڈرنز میوزیم‘ کے علاوہ تخلیقی ورکشاپس بھی ہوں گی جن میں ’کرافٹ اے لیوینڈر‘، ’سٹیمپ آف گلوری‘، ’آرٹس سپیکس سعودی‘ اور ’روبو کیمل ایڈوینچر‘ کا انتظام کیا جائے گا جو مل کر ایک تہوار کی شکل میں ڈھل جائیں گے اور سعودی میراث کو خاندان دوست صورت میں منائیں گے۔

اثرا تھیٹر نے ’سِنگ الونگ‘ تجربے کو بھی پروگرام کا حصہ بنایا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

حالیہ برسوں میں سعودی قومی دن کی تقریبات کے کامیاب انعقاد سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، اثرا تھیئٹر نے اپنے سامعین کے لیے ’سِنگ الونگ‘ تجربے کو بھی پروگرام کا حصہ بنایا ہے۔
اثرا میں داخلہ مفت ہوگا لیکن کچھ ایونٹس کے لیے ٹکٹ خریدنے ہوں گے۔ تاہم اثرا کے ممبران کو اس موقع پر مخصوص پیشکشوں پر خصوصی رعایت دی جائے گی۔
یہ سینٹر 22 سے 27 ستمبر تک شام چار سے رات گیارہ بجے تک کھلا رہے گا۔ اثرا کی ویب سائٹ پر  مزید تفیصل اور پروگرام کا شیڈول دیکھا جا سکتا ہے۔

 

شیئر: