Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیرخارجہ کی غزہ کے مستقبل پر اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت

غزہ کی صورتحال اور استحکام بحال کرنے کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو نیویارک میں غزہ کے مستقبل پر ایک اعلی سطح کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر فرانسییسی صدر ایمانویل میخکواں کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں غزہ کی صورتحال اور استحکام بحال کرنے کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں جنگ کے فوری خاتمے کی ضرورت، مغربی کنارے کی ہم آہنگی کے ساتھ غزہ کی انتظامی ذمہ داری سنبھالنے کےلیے فلسطینی اتھارٹی کی سپورٹ، الحاق یا نقل مکانی کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرنے  پر زور دیا گیا۔
اجلاس نے فلسطینی صدر محمود عباس کی درخواست پر فلسطینی آبادی کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی فورسز کی ممکنہ تعیناتی کے علاوہ  تعمیر نو، استحکام اور اقتصادی بحالی کو آسان بنانے کے اقدامات پر بھی بات چیت کی ہے۔
اس موقع پر وزیرخارجہ کے سیاسی مشیر شہزادہ مصعب بن محمد الفرحان اور وزارت خارجہ کی مشیر ڈاکٹر منال رضوان بھی موجود تھیں۔

 

شیئر: