سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے نیویارک میں برطانوی وزیرخارجہ یویٹ کوپر اور یورپی یونین کی اعلی نمائندہ برائے خارجہ امور اور یورپی کمیشن کی نائب صدر کایا کالس سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق برطانوی وزیرخارجہ سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون، غزہ سمیت علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
کایا کالس سے ملاقات میں سعودی عرب اور یورپی یونین کے ساتھ تعاون کے تعلقات کے علاوہ خاص طور پر غزہ، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر، وزیرخارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور شہزادہ مصعب بن محمد الفرحان نے بھی شرکت کی۔