ایشیا کپ: بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
جمعرات 25 ستمبر 2025 17:25
ایشیا کپ ٹی20 کے سپر 4 مرحلے کے اہم ترین میچ میں پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
بنگلادیش کے خلاف میچ پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ سری لنکا کے خلاف میچ کھیلنے والے پلیئر ہی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ انڈیا پہلے ہی ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔آج جو ٹیم میچ جیتے گی وہ اتوار کو ایشیا کپ کے فائنل میں انڈیا کا سامنا کرے گی۔