سعودی عرب کا ہیرٹِج کمیشن یکم سے پانچ اکتوبر کے درمیان درعیہ کے جیکس ڈسٹرکٹ میں ’انٹرنیشنل ریسٹوریشن ویک‘ یعنی عالمی ہفتۂ بحالی کی نمائش کا انعقاد کر رہا ہے۔
اس نمائش میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور مہارتوں کے ذریعے تاریخی عمارتوں اور مقامات کے تحفظ کے طریقوں پر تبادلۂ خیال ہوگا۔
یہ ایونٹ ہیرٹِج کمیشن کی ان کوششوں کا تسلسل ہے جو مملکت کے شہری ورثے کی تعمیر و ترقی اور اس کے تحفظ کے لیے کی جار ہی ہیں۔
نمائش میں دنیا کے 12 ممالک سے مختلف اداروں اور کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔