سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے پاکستان کے صوبہ سندھ اور پنجاب کے بعض علاقوں میں ضرورت مند خاندانوں میں 3 ہزار 630 غذائی اشیا کی باسکٹس تقسیم کی گئی۔
مرکز کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے جاری مہم کے چوتھے مرحلے میں صوبہ سندھ کے شہر دادو، جامشورو اور سکھر میں جبکہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں امدادی اشیا تقسیم کی گئیں جن سے مختلف خاندانوں کے 25 ہزار 524 افراد مستفیض ہوئے۔
افغانستان کے صوبے ہرات میں 362 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں(فوٹو، ایس پی اے)
دوسری جانب شاہ سلمان مرکز کی امدادی ٹیموں نے افغانستان کے صوبے ہرات میں ایران سے واپس آنے والے افغانوں میں 362 امدادی فوڈ باسکٹس تقسیم کی جن سے 2 ہزار 172 افراد مستفیض ہوئے۔
امدادی مرکز نے جمہوریہ سوڈان کے صوبہ سنار میں 1340 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں جن میں موجود اشیائے خورونوش 11 ہزار 596 افراد کی ضرورت کے لیے کافی تھا۔