Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادویات اور ڈاکٹری نسخوں کی جانچ کے لیے ایف ڈی اے کی ’راصد ‘ سروس

مسافروں کے ہمراہ لائی جانے والی ادویات کا فوری معائنہ کیا جاسکے گا(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر ھشام الجضعی نے ہوائی اڈوں اور بری سرحدی چوکیوں پر مسافروں کے ساتھ لائی جانے والی  ادویات کی فوری جانچ کے لیے مصنوعی ذہانت پرمبنی سروس ’راصد‘ کا اجرا کردیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض ہونے والی گلوبل ہیلتھ ایگزیبیشن کے آٹھویں ایڈیشن میں ’راصد‘ سروس کا افتتاح کیا جس کا مقصد مملکت آنے والے مسافروں کے ساتھ لائی جانے والی ادویات کی فوری جانچ کے عمل کو آسان اور جامع بنانا ہے۔
ایس ایف ڈی اے کی جانب سے مصنوعی ذہانت سے آراستہ سروس ’راصد‘ شروع کرنے سے مسافروں کو کافی سہولت ہوگی۔
راصد سروس کے ذریعے ادویات کا فوری معائنہ کیا جائے گا علاوہ ازیں ایسے ڈاکٹری نسخے جنہیں پڑھنا دشوار ہوتا ہے اب اس سسٹم کے استعمال سے یہ مسئلہ نہیں رہے گا۔
راصد سسٹم کے ذریعے مسافروں کے ساتھ لائی جانے والی ادویات کی فوری جانچ اور ڈاکٹری نسخوں سے بیماری کی مطابقت کے بارے میں فوری طورپر معلومات حاصل کی جاسکیں گی علاوہ ازیں اس جانچ میں مسافروں کو کسی قسم کی تاخیر کا سامنا بھی نہیں کرنا پڑے گا۔
مصنوعی ذہانت سے آراستہ  راصد پروگرام میں 50 سے زائد زبانوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے ذریعہ ڈاکٹری نسخے کا فوری طورپر ترجمہ کیا جاسکے گا تاکہ  اہلکاروں کو مریض اور لائی جانے والی ادویات کے بارے میں تفصیلات حاصل ہو جائیں گی۔

 

شیئر: