Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس میں مملکت کے مفتی اعظم کی غائبانہ نماز جنازہ

اسلامی مرکز کے امام نے معاشرے کی تعمیر میں علما کے کردار پر روشنی ڈالی(فوٹو، سبق)
فرانس کے اسلامی و ثقافتی مرکز میں مملکت کے مفتی اعظم کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ خطبہ جمعہ میں خطیب نے معاشرے کے تعمیر کے حوالے سے علماء کے کردار کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
سبق نیوز کے مطابق فرانس کے شمالی شہر درانسی میں قائم اسلامی ثقافتی مرکز میں نماز جمعہ سے قبل امام و خطیب شیخ نورالدین محمد طویل نے اعلان کیا تھا کہ مملکت کے مفتی اعظم کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائےگی۔
سعودی عرب کے مفتی اعظم کی غائبانہ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور انکی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔
امام و خطیب شیخ نورالدین نے مفتی اعظم اور سینیئرعلما کونسل کے سربراہ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے ملت اسلامیہ کےلیے بڑے نقصان سے عبارت کیا۔
واضح رہے مملکت کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کا انتقال منگل 23 ستمبر کو ریاض میں ہوا ان کی نماز جنازہ ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی گئی  علاوہ ازیں مملکت بھر میں انکی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔

 

 

شیئر: