سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے منگل کو مفتی اعظم اور سینیئر علما کونسل کے سربراہ شیخ عبدالعزیز آل شیخ کی نماز جنازہ میں شرکت کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شیخ عبدالعزیز آل شیخ کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی۔
#صور_واس pic.twitter.com/4E0CGFDlBb
— واس الأخبار الملكية (@spagov) September 23, 2025
علاوہ ازیں مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں مفتی اعظم کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔
قبل ازیں شاہی عدالت نے منگل کو سعودی عرب کے مفتی اعظم اور سینیئر علما کونسل کے سربراہ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کے انتقال کا اعلان کیا۔
سمو #ولي_العهد يؤدي صلاة الميت على سماحة الشيخ عبدالعزيز بن عبدالله بن محمد آل الشيخ -رحمه الله- وذلك في جامع الإمام تركي بن عبدالله بالرياض.#واس pic.twitter.com/aPmh2zV1VI
— واس الأخبار الملكية (@spagov) September 23, 2025








