سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مقابلے کے 27 ویں سیشن میں شریک لڑکے و لڑکیوں کی تعداد 129 ہے جن کا تعلق مملکت کے مختلف ریجنزاور شہروں سے ہے۔
وزارتِ اسلامی امور و دعوت والارشاد کے زیرانتظام ریاض کے فائیو اسٹارہوٹل میں حسن قرات، تفسیر اور حفظ کے فائنل کوالیفائر راونڈ ہوگا۔
مقابلے کے27 ویں سیشن میں چھ زمرے منتخب کیے گئے ہیں ۔ پہلے زمرے میں مکمل قرآن کریم کے حفاظ تجوید کے ساتھ ساتوں قراتوں کے ماہرشامل ہوں گے، دوسری کیٹگری میں مکمل حفظ قرآن اور تجدوید اور مفرد تفسیر، تیسرا زمرہ مکمل حفظ اور تجوید کا ہوگا۔
مقابلے کے شرکا کا تعلق مملکت کے مختلف شہروں سے ہے(فوٹو، ایس پی اے)
چوتھی کیٹگری میں 20 سپاروں کے حفاظ شرکت کریں گے جو تجوید سے منتخب شدہ آیات کی تلاوت کریں گے جبکہ پانچواں زمرہ 10 پاروں کے حفاظ اور چھٹی کیٹگری میں پانچ سپاروں کے حفاظ تجوید کے ساتھ منتخب کی گئی آیات کی تلاوت کریں گے۔
ملکی سطح کے مقابلے کے مجموعی انعامات کی رقم 70 لاکھ ریال مقرر کی گئی ہے جو مقابلے کے فاتحین کو اختتامی تقریب میں پیش کیے جائیں گے۔