Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طلبا کی بلقان انٹرنیشنل انفارمیٹکس اولمپیارڈ 2025 میں شرکت

 اولمپیارڈ میں 17 ملکوں کے  65 طلبا شرکت کریں گے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی طلبا کی ٹیم  بلقان انٹرنیشنل انفارمیٹکس اولمپیارڈ 2025 میں شرکت کےلیے اٹلی پہنچ گئی۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک جاری رہنے والے اولمپیارڈ میں 17 ملکوں کے  65 طلبا شرکت کریں گے۔
سعودی عرب بلقان انفارمیٹکس اولمپیارڈ میں تیسری مرتبہ شرکت کر رہا ہے، اب تک کئی اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔ 
 کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن ’موھبہ‘ وزارت تعلیم کے تعاون سے مقامی اور عالمی ماہرین کی نگرانی میں سعودی طلبا  کو خصوصی تربیت فراہم کر رہی ہے۔
انٹرنیشنل انفارمیٹکس اولمپیارڈ ہائی سکول کے طلبہ کے لیے سب سے طویل عرصے سے منعقد ہونے والے کمپوٹر سائنس مقابلوں میں سے ایک ہے۔
پہلی مرتبہ اس کا انعقاد 1989 میں بلغاریہ میں یونیسکو اورانٹرنیشنل فیڈریشن فارانفارمیشن پروسیسنگ کے زیراہتمام ہوا تھا۔

 

شیئر: