سعودی عرب نے اتوار کو فلسطینی عوام کےلیے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے ایک اور امدادی قافلہ رفح بارڈر کراسنگ سے غزہ بھیجا ہے۔
امدادی سامان میں فوڈ باسکٹس اور بچوں کا دودھ اور دیگر بنیادی ضرورت شامل ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق امدادی سامان غزہ میں فلسطینی متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔
یہ امداد غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی مدد اور ان کے مصائب دور کرنے کےلیے شاہ سلمان مرکز کے توسیعی پروگرام کا حصہ ہے۔
سعودی عرب کی امدادی ایجنسی دنیا بھر میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، ضرورت مند لوگوں کو مدد فراہم کر رہی ہے۔
مملکت نے اب تک 173 ممالک میں7 ہزار 983 پروجیکٹ مکمل کیے،141 ارب ڈالر سے زیادہ کی انسانی اور ترقیاتی امداد فراہم کی ہے۔
غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کےلیے سعودی امدادی ایجنسی نے فضائی اور بحری امدادی پل قائم کیے۔ ان کے ذریعے 7 ہزار 180 ٹن سے زیادہ امداد کے علاوہ 20 ایمبولینسں فراہم کیں۔