سعودی عرب کی ٹورازم اتھارٹی نے موناکو میں ہونے والے لگژری یاٹس شو میں شرکت کے لیے بین الاقوامی ’سپر یاٹ عریبیئن مہم‘ کا اعلان کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس مہم کا مقصد سعودی بحیرۂ احمر کو بحری اور لگژری تفریحی سفر کی ایک نئی بین الاقوامی منزل کے طور پر تیار کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
-
نیوم میں پہلے سندالہ یاٹ کلب کے اندورنی ڈیزائن کی نقاب کشائیNode ID: 879734
اس ریجن میں انتہائی جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ قدرتی حسن کی فراوانی ہے جس میں مرجان کی بڑی بڑی چٹانیں اور نجی جزیرے ہیں۔
اس مہم میں جدید بندرگاہوں، سمندری لین اور دیگر اہم چیزوں کو بھی سامنے لایا جائے گا جو کہیں اور دستیاب نہیں۔
سعودی سیاحت کی اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو فہد حمیدالدین کہتے ہیں’ سعودی بحیرۂ احمر عالمی کشتی رانی کی کمیونٹی کا خیرمقدم کرنے کے لیے تیار ہے جس کے لیے 84 بلین سعودی ریال کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور یہاں ساحلی علاقے کی لمبائی 1800 کلومیٹر ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ’ موناکو میں ہونے والا شو، بحیرۂ احمر کے کشتیوں کی نمائش کے اعلان کے لیے ایک نئی منزلِ مقصود کے بھرپور امکانات رکھتا ہے۔‘
یہ مقام تعمیر و ترقی کی ایک بڑی اور سٹریٹیجک حکمتِ عملی کو ظاہر کرتا ہے جو سعودی وژن 2030 کے ساتھ ہم آہنگ ہے جس کی وجہ اس کی جغرافیائی لوکیشن، کثیر الاستعمال انفراسٹرکچر اور مکمل حکومتی تعاون ہے۔