اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید کا دورہ قاہرہ، مصری صدر السیسی سے ملاقات
اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید کا دورہ قاہرہ، مصری صدر السیسی سے ملاقات
پیر 29 ستمبر 2025 19:28
باہمی تشویشن کے کئی علاقائی اور بین الاقوامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے پیر کو قاہرہ کے الاتحادیہ پیلس میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے۔
وام کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے دوندوں ملکوں کے ترقیاتی اہداف کی سپورٹ میں تعاون کو وسعت دینے پر بات چیت کی ہے۔
دونوں رہنماوں نےخاص طور پراقتصادی، تجارتی اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے مواقع تلاش کیے۔
دونوں رہنماوں نے اس موقف کا اعادہ کیا کہ مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔ (فوٹو: وام)
مشرق وسطی کی صورتحال سمت باہمی تشویش کے کئی علاقائی اور بین الاقوامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔
غزہ میں جنگ بندی اور بحران کے مستقل حل تک پہنچنے کےلیے کی جانے والی تمام کوششوں اور اقدامات کی حمایت کی اور کہا’ موجودہ غیرمعمولی چیلنجز کے باعث مشترکہ عرب اقدام کو تقویت دینے کی ضرورت ہے۔‘
دونوں رہنماوں نے اس موقف کا اعادہ کیا کہ مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل ہی ایک منصفانہ، دیرپا امن، اور پورے خطے میں استحکام و سلامتی کو یقینی بنانے کا واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔