Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میوزک ویک کا افتتاح: موسیقی کے فروغ کے لیے متعدد کنسرٹس

سعودی میوزک کمیشن موسیقی کو بطور فن و ثقافت فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔  فوٹو عرب نیوز
سعودی میوزک کمیشن کے تحت ریاض میوزک ویک کا افتتاح کر دیا گیا ہے، اس اقدام کا مقصد موسیقی کی صنعت کو نمایاں کرنا اور دارالحکومت کو عالمی موسیقی کے مرکز کے طور پر ابھارنا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق 5 دسمبر سے جاری ہونے والا میوزک ویک 14 دسمبر تک جاری رہے گا، ایونٹ میں موسیقی کو فروغ دینے کے لیے مختلف سرگرمیاں پیش کی جائیں گی۔
افتتاحی تقریب میں ایسی موسیقی پیش کی گئی جو ایونٹ کے مرکزی خیال کی عکاسی کرتے ہوئے سعودی عرب کی ثقافتی وراثت کو بین الاقوامی اثرات کے ساتھ جوڑتی ہے۔
ریاض میوزک ویک کا مقصد سعودی عرب کو ایک عالمی ثقافتی مرکز کے طور پر اجاگر کرنا، موسیقی کے شعبے میں باصلاحیت افراد کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانا اور مختلف شعبوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے تاکہ موسیقی کی صنعت کی ترقی میں مدد مل سکے۔
میوزک ویک میں مختلف سیمینارز، ورکشاپس، تربیتی کورسز اور سعودی و بین الاقوامی فنکاروں کے کنسرٹس رکھے گئے ہیں۔

افتتاحی میوزک ایونٹ کے مرکزی خیال کی عکاسی کرتی ہے۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی میوزک کمیشن موسیقی کو بطور فن، ثقافتی اظہار، سائنس اور تفریح   کے ذریعے فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔ 
سعودی میوزک کمیشن  کے منصوبے کے تحت موسیقی کی تعلیم، دھنیں تیار کرنا،لائیو پرفارمنس کے کنسرٹ، موسیقی کی حمایت اور فروغ کے علاوہ جامع لائسنسنگ سسٹم کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔
میوزک ویک کا مقصد مملکت میں موسیقی کے شعبے کو مستحکم کرنے اور عالمی سطح پر نمایاں کرنا ہے۔
 

شیئر: