متحدہ عرب امارات نے پیر کو چار نئی وزٹ ویزا کیٹیگریز متعارف کرائی گئی ہیں، جو مصنوعی ذہانت کے ماہرین، انٹرٹینمنٹ اور ایونٹس، کروز شپ اور لیژر بوٹس کے لیے ہیں۔
وام کے مطابق شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی کی وفاقی اتھارٹی نے انٹری ویزے سے متعلق نئے ضوابط اور ترامیم کا اعلان کیا ہے، مختلف کیٹیگریز میں نئی سہولتیں موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
-
نئی ’نسک عمرہ سروس‘ ویزے کا حصول اور ٹریول بکنگ اب مزید آسانNode ID: 893558
نئے ضوابط کا مقصد خاص طور پر مصنوعی ذہانت کے ساتھ انٹرٹینمنٹ، ٹوارازم ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ٹیلنٹ، مہارت اور کاروباری افراد کو راغب کرنے کی کوششوں کوتقویت دینا ہے۔
ایک ہیومینٹرین ریذیڈینسی پرمٹ بھی متعارف کرایا گیا ہے جس کی مدت ایک سال ہے، مخصوص شرائط کے تحت اس میں توسیع کی جا سکے گی۔
غیر ملکی بیوہ یا طلاق یافتہ خواتین کے لیے ایک سال کا ریذیڈینسی پرمٹ دیا جائے گا جسے مقررہ شرائط کے تحت اتنی ہی مدت کے لیے تجدید کیا جا سکے گا۔
کسی دوست یا رشتہ دار کے لیے وزٹ ویزا سپانسر کی آمدنی کی بنیاد پر نکلوایا جا سکے گا۔

بزنس ایکسپلوریشن ویزے میں نئی کمپنی قائم کرنے کےلیے مالی استحکام ، ملک سے باہر سکی غیر ملکی کمپنی میں شیئرز کی ملکیت یا ثابت شدہ پروفیشن پریکٹس درکار ہوگی۔
ٹرک ڈرائیور ویزے کے لیے سپانسرکی موجودگی کے ساتھ ہیلتھ اور فنانشل گارنٹیزدرکار ہوں گی۔
شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی کی وفاقی اتھارٹی کے مطابق نئے ضوابط میں ہر ویزا کیٹیگری کے لیے قیام کی مدت اور اس میں توسیع کی شرائط بھی واضح طور پر شامل ہیں۔