Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

ڈیزل کی نئی قیمت 276 روپے 81 پیسے ہو گئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
حکومت نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمیں بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔
منگل کی شب وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں چار روپے سات پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں چار روپے چار پیسے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 268 روپے 68 پسے رہے گی۔ گذشتہ دو ہفتوں میں پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے رہی۔
جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 276 روپے 81 پیسے ہو گئی ہے۔
اس سے قبل 15 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا تھا جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 78 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا تھا۔ اور ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے ہو گئی تھی۔

 

شیئر: