وزارتِ سیاحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس کی پہلی ششماہی میں مدینہ منورہ کے ہوٹلز اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کی بکنگ کا گراف مملکت کے دیگر شہروں کے مقابلے میں سرفہرست رہا ۔
مزید پڑھیں
-
مدینہ منورہ دنیا کے سو بہترین سیاحتی مقامات میں سے ایک
Node ID: 895177
سعودی نیوز ایجنسی’ ایس پی اے‘ کے مطابق رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مدینہ منورہ میں رجسٹرڈ ہوٹلز کی تعداد 538 ہے جن میں نئے تعمیر شدہ 69 رہائشی ہوٹلز بھی شامل ہیں۔
مدینہ منورہ کے ہوٹلوں اور فرنشنڈ اپارٹمنٹس میں کمروں کی مجموعی تعداد 64 ہزار 569 ہے جبکہ نئے تعمیر ہونے والے ہوٹلوں کے 6 ہزار 628 کمرے بھی شامل ہیں۔
شہرِ مقدس میں جاری عالمی سطح کا سب سے بڑا ہوٹلنگ رہائشی منصوبہ ’رؤی المدینہ‘ پر بھی تیزی سے تعمیراتی کام جاری ہے ۔ منصوبے کا مقصد سالانہ بنیادوں پر لاکھوں زائرین کو بہترین اور اعلی معیار کی مکمل رہائشی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔