مدینہ منورہ دنیا کے سو بہترین سیاحتی مقامات میں سے ایک
’یہ کامیابی مدینہ منورہ کی روحانیت، تاریخ اور ثقافت کو یکجا کرنے والی عالمی حیثیت کی عکاس ہے‘ ( فوٹو: ایکس)
دنیا کے نمایاں سیاحتی مقامات میں مدینہ منورہ نے دنیا کے ایک سو بہترین پسندیدہ سیاحتی مقامات میں شمار کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے ہر سال 27 ستمبر کو منائے جانے والے عالمی یومِ سیاحت کے موقع پر عالمی ادارہ یورومونٹر انٹرنیشنل Euromonitor International کی درجہ بندی میں مدینہ منورہ کو پسندیدہ سیاحتی مقامات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
عالمی ادارے کی فہرست کے مطابق مدینہ منورہ نے سعودی عرب کی شہروں میں پہلا، خلیجی سطح پر پانچواں اور عرب دنیا میں چھٹا مقام حاصل کیا ہے۔

یہ کامیابی اس کی روحانیت، تاریخ اور ثقافت کو یکجا کرنے والی عالمی حیثیت کی عکاس اور سعودی عرب کی ان کوششوں کو ظاہر کرتی ہے جو سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے کے لئے وژن 2030 کے اہداف کے مطابق کی جا رہی ہیں۔
یہ اعلیٰ درجہ بندی ان مخصوص حکمتِ عملیوں کا نتیجہ ہے جو مدینہ کی متعلقہ ادارے زائرین کے تجربے کو بہتر بنانے، جدید انفراسٹرکچر فراہم کرنے اور معیاری خدمات پیش کرنے کے لیے اپنائے ہوئے ہیں تاکہ دنیا بھر سے آنے والوں کے لیے یہ ایک منفرد اور یادگار تجربہ بن سکے۔

مدینہ منورہ متعدد تاریخی و ثقافتی مقامات کا حامل ہے جن میں تاریخی مقامات کے علاوہ کئی عجائب گھر بھی شامل ہیں جو اسلام اور مدینہ منورہ کی تاریخ کو سائنسی اور جدید انداز میں پیش کرتے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی خطے میں کئی جدید ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جو جدید سہولتوں کو ثقافتی پہلو کے ساتھ جوڑتے ہیں۔
اس کے علاوہ کئی جدید پرکشش تفریحی مقامات بھی ابھر رہے ہیں۔