ریاض کتب میلہ : چین کی خصوصی شمولیت
جمعرات 28 ستمبر 2023 20:03
دونوں ملکوں کے درمیان ثقافت کا تبادلہ اور تعلقات مزید مستحکم ہوں گے(فوٹو، سبق نیوز)
ریاض میں کتابوں کے بین الاقوامی میلے میں چینی سٹال کی انچارج نے کہا ہے کہ ہم سعوددی عرب کے ساتھ سٹراٹیجک شراکت قائم کرنا چاہتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق چینی سٹال کی انچارج نے کہا کہ کتب میلے میں ہمارا بڑا مقصد سعودی شہریوں کو چینی ثقافت سے متعارف کرانا اور بنی نوع انساں کی ترقی میں چین کی خدمات سے روشناس کرانا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ملک سعودی سکولوں میں چینی زبان کی تعلیم کے سعودی فیصلے سے بڑی امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہے۔ اس کی بدولت دونوں ملکوں کے درمیان ثقافت کا تبادلہ اورتعلقات مزید مستحکم ہوں ۔
چینی سٹال کی انچارج نے مزید بتایا کہ ہمارا سٹال 3 شعبوں پر مشتمل ہے ان میں سے ایک کا تعلق اقتدار سے متعلق چینی صدر کی کتاب سے ہے دوسرے کا تعلق چین کی تاریخ اور ثقافت پر اشاعت گھروں کی کتابوں سے ہے اور تیسرے کا تعلق چینی ٹیکنالوجی کا تعارف کرانے والی کتابوں سے ہے۔