سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے اس ہفتے مشرقی افعانستان میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے ایمرجنسی ریسپانس پروجیکٹ کے تحت امداد تقسیم کی ہے۔
امدادی سامان میں دو ہزار شیلٹر کٹس، دو ہزار خمیے، دس ہزار کمبل اور دو ہزار کچن کے برتنوں کے سیٹس شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
شاہ سلمان مرکز نے پاکستتان میں پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں چار ہزار 633 ایمرجنسی شیلٹر کٹس بھی تقسیم کی ہیں۔
سعودی امداد سے سیلاب سے متاثرہ ہونے والے انتتہائی کمزور طبقات کے 32 ہزار 351 افراد کو فائدہ پہنچا۔ یہ کوشش 2025 میں پاکستان میں شیلٹر میٹریل اور موسم سرما کی کٹس تقسیم کرنے کے منصوبے کے چوتھے مرحلےکا حصہ ہے۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے یمن کے حجۃ گورنریٹ کے میدی اور حیران ڈسٹرکٹس میں بارش اور سیلاب سے متاثردہ 109 خاندانوں میں خیمے اور شیلٹر بیگ تقسیم کیے ہیں۔ اس امداد سے یمن میں شیلٹر ایمرجنسی منصوبے کے ایک حصے کے طور پر 763 افراد نے فائدہ اٹھایا ہے۔