Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد دبئی کی 200 سے زائد ماہرین تعلیم کو ’گولڈن ویزا‘ دینے کی ہدایت

پہلے مرحلے میں 435 درخواستیں موصول ہوئیں۔ (فوٹو الامارات الیوم)
دبئی کے ولی عہد، نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور دبئی کی ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے اساتذہ کےعالمی دن کے موقع پر جو پانچ اکتوبر کو منایا جاتا ہے 200 سے زائد نمایاں اساتذہ اور ماہرین تعلیم کو ’گولڈن ویزا‘ دینے کی ہدایت کی ہے۔
اس موقع پر ولی عہد دبئی نے کہا کہ اساتذہ کےعالمی دن کے موقع پرہم اساتذہ کی لگن اور محنت کا اعتراف کرتے ہیں، دبئی کے مستقبل می ان کی مدد کرنا ہی بہترین سرمایہ کاری ہے جو ہم کر سکتے ہیں۔
ولی عہد دبئی شیخ حمدان نے مزید کہا غیرمعمولی اساتذہ کو گولڈن ویزا دے کر ہم یہ دکھا رہے ہیں کہ دبئی علم، دیان اور خدمت کی کتنی قدر کرتا ہے۔ ہمارے سکول ہمیشہ ایسے مقامات رہیں گے جہاں مستقبل پروان چڑھتا ہے اور جہاں اگلی نسل ترقی کرسکتی ہے۔
دبئی کی نالج اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ایچ ڈی اے) کے مطابق پہلے مرحلے میں 435 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 223 اساتذہ اور ماہرین تعلیم کو گولڈن ویزا دیا گیا۔ جو کل درخواستوں کا 51 فیصد ہیں۔
ان کا انتخاب کا  پروفیشنل صلاحیت عمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا جس میں امیدواروں کی تعلیمی قابلیت، ان کی کامیابیوں، تعلیم اور معاشرے میں خدمات، والدین ،طلبا اور کمیونٹی کی مثبت فیڈ بیک کی بنیاد پر کیا گیا۔
گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں میں 157 سکولوں، 60 جامعات اور 6 ابتدائی تعلیم کے مراکز سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔
 دوسرے مرحلے کی درخواستیں 15 اکتوبر سے 15 دسمبر 2025 تک وصول کی جائیں گی۔ 

 

شیئر: