Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن 2025 کا آغاز 10 اکتوبر سے، رنکا رنگ افتتاحی تقریب کی تیاریاں

ثقافتی تقریبات ہوں گی۔ بولیوارڈ ورلڈ میں نئے انٹرنیشنل زون ہوں گے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی انٹرٹیمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ ’ریاض سیزن 2025 کا باقاعدہ آغاز 10 اکتوبر سے کیا جارہا ہے، موجودہ سیزن کا آغاز سابقہ تمام سیزنز سے مختلف ہوگا۔‘
اس میں ایک رینج ایونٹس شامل ہیں جو سعودی عرب کی پورزیشن کو تفریح اور آرام کی ایک منزل کے طور پر مضبوط کریں گے۔
الاخباریہ کے مطابق ریاض میں اتوارکو  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آل الیشخ نے ریاض سیزن کے ایونٹس کے بارے میں بتایا’ اس میں تفریحی زونز، ریکارڈ بریکنگ سپورٹس ایونٹس اور بڑے پیمانے پر ثقافتی تقریبات ہوں گی۔ بولیوارڈ ورلڈ میں نئے انٹرنیشنل زون ہوں گے۔‘
افتتاحی اہم پروگرام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا’ بولیوارڈ  میں ہونے والی پریڈ  نیویارک کی معروف کمپنی ’میسز‘ کے تعاون سے کی جا رہی ہے۔‘
 افتتاحی تقریب کا آغاز 10 اکتوبر کو چار بجے سہ پہر ہوگا۔ 25 سے زائد فلوٹس اور 3 ہزار فنکار اس رنگا رنگ تقریب میں شریک ہوں گے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ’ریاض سیزن کا لوگو جو 2023 کے آخر میں لانچ کیا گیا تھا کی مارکیٹ ویلیو 3.2 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔‘

 نومبر کے آخر میں باکسنگ کے مقابلے بھی ہوں گے (فوٹو: ایس پی اے)

 ترکی آل الشیخ نے مزید کہا ’موجودہ سیزن میں 2100 کمپنیاں شریک ہیں جن میں سے 95 فیصد مقامی ہیں جبکہ 4200 معاہدے کیے گئے۔‘
سیزن میں 11 تفریحی مقامات ہیں جبکہ 15 عالمی مقابلے اور 34 نمائشیں وغیرہ ہوں گی۔ یہ بڑے پروگرامز ہیں۔ ان کے علاوہ بہت سے چھوٹے پروگراموں میں آئندہ 4 ماہ تک 7 ہزار سے زائد ایونٹس ہوں گے۔
سب سے زیادہ متوقع نئے پرکشش مقامات میں سے ایک ’بیسٹ لینڈ ‘ ہے جو دنیا کے معروف انفلونسر مسٹر بیسٹ کے تعاون سے تیار کیا گیا کیا، اس زون میں 40 سے زائد ریستوران، فوڈ شاپس، ایڈونچر گارڈن شامل ہوں گے۔

مسٹر بیسٹ  زون کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے تیار ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

مسٹر بیسٹ اس زون کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے تیار ہیں جو اس کی پبلسٹی بھی کریں گے۔ علاوہ ازیں یومیہ بنیادوں پر انعامی مقابلے اور تحائف بھی دیے جائیں گے۔
ریاض سیزن میں 15 سٹیج شوز 2 بڑے ارینا کے علاوہ 5 بڑی سرگرمیاں بھی ہوں گی جن میں ٹینس کے مقابلے شامل ہیں جس میں دنیا کے 6 مشہور کھلاڑی شرکت کریں گے۔
اسی ارنیا میں نومبر کے آخر میں باکسنگ کے مقابلے بھی ہوں گے جس میں عالمی شہرت یافتہ باکسرز شرکت کریں گے، نومبر میں ہی اس ایونٹ میں سب سے اہم تقریب ٹبلیو ڈبلیو’رائل رمبل‘ جنوری 2026 میں ہوگی جو شمالی امریکہ سے باہر پہلی مرتربہ ہو رہی ہے۔
آل الشیخ کا مزید کہنا تھا ’ گزشتہ برس کے ریاض سیزن کی 110 ارب سوشل میڈیا تاثرات جبکہ 100 ممالک سے 3300 میڈیا وزٹ ملے 135 ممالک سے 20 ملین وزٹرز آئے۔ اس سال ہمارا ہدف اس ریکارڈ میں اضافہ کرنا ہے کہ اگرچہ رمضان کی وجہ سے دورانیہ کم بھی ہوگا۔

 

شیئر: