سعودی انٹرٹیمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے اس توقع ظاہر کی کہ ’ریاض سیزن 2025 کے دوران 25 ہزار سے زیادہ براہ راست اور ایک لاکھ بالواسطہ ملازمتوں کے مواقع نکلیں گے۔
ترکی آل الشیخ نے بتایا کہ ’سیزن کا باقاعدہ آغاز 10 اکتوبر سے کیا جارہا ہے، موجودہ سیزن کا آغاز سابقہ تمام سیزنز سے مختلف ہوگا۔‘
مزید پڑھیں
-
ریاض سیزن میں وزیٹرز کی تعداد 20 ملین سے تجاوز کر گئیNode ID: 886102
آل الشیخ کا مزید کہنا تھا ’ گزشتہ برس کے ریاض سیزن کی 110 ارب سوشل میڈیا تاثرات جبکہ 100 ممالک سے 3300 میڈیا وزٹس ملے، 135 ممالک سے 20 ملین وزیٹرز ریکارڈ کیے گئے۔ انہوں نے کہا’ اس سال ہمارا ہدف اس ریکارڈ میں اضافہ کرنا ہے کہ اگرچہ رمضان کی وجہ سے دورانیہ کم بھی ہوگا۔‘
انہوں نے یہ بھی بتایا ’ریاض سیزن کی مارکیٹ ویلیو گزشتہ ماہ تک 3.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔‘
یاد رہے ریاض سیزن کی افتتاحی تقریب کا آغاز 10 اکتوبر کو چار بجے سہ پہر ہوگا۔ 25 سے زائد فلوٹس اور 3 ہزار فنکار اس رنگا رنگ تقریب میں شریک ہوں گے۔